جالی دار

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ململ نین سکھ یا کوئی اور نفیس کپڑا جس پر جال کی شکل میں بیل بوٹے بنے ہوں یا جالدار کام ہوا ہو۔ "اس نے بھی ریشمی برقعہ بنوایا باریک جالی دار نقاب ڈال لیا۔"      ( ١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ١٢٢ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جالی' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے مشتق صیغۂ امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جالی دار' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔

مثالیں